لاہور (آن لائن) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے سندھ میں بھی بے سہارا اور لاوارث بچوں کے لیے پنجاب کی طرز پر بیورو کے قیام کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے متعلقہ بڑھتے ہوئے واقعات کو مد نظر
رکھتے ہوئے صوبے بھر میں چائلڈ پروٹیکشن کیئر یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔