ملتان جلسے سے غدار حکمران مستعفی ہونے پر مجبور ہو جائیں گے ، فضل الرحمٰں

42

 

ڈیرہ غازی خان(آن لائن)سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہملتان جلسے سے غدار حکمران مستعفی ہونے پر مجبور ہوجائیں گے۔وہ ڈیرہ غازی خان کے جماعتی وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک عمران حکومت کے خاتمے کی نوید ثابت ہوگی ، میڈیا پر پابندی،میر شکیل الرحمن جیسے صحافیوں کی گرفتاریاں ملک میں مارشل لاء کی بدترین شکلیں ہیں ،حکومت کے2برس ناکامی ہی ناکامی میں ڈوبے ہوئے ہیں، معاشی بد حالی نے غریب کومشکلات میں گھیر لیا ہے، حکومت کی ناتجربہ کاری نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عوامی غیض وغضب اور پی ڈی ایم کی وحدت بتارہی ہے کہ حکومت کاسورج عنقریب غروب ہونیوالا ہے،پی ڈی ایم
کے پلیٹ فارم پر پاکستان کی تمام مذہبی،سیاسی قیادت متحدہے، ملکرملک وقوم کی فلاح اور جمہوریت کے استحکام کی جنگ لڑرہے ہیں ،ملک کے تمام اداروں کو آئینی دائرے کاپابند کرنے کے لیے پی ڈی ایم کی تحریک سیاسی افق پر تاریخ رقم کرکے پاکستان کو خوشحال،مستحکم بناکردم لے گی،ملک کی مایوس کن صورتحال میں ہم سب کو بحیثیت پاکستانی سوچنا ہوگا ،30نومبر ملتان کے جلسے سے ملک کے غدارحکمران مستعفی ہونے پرمجبور ہوجائیںگے،عنقریب نیازی حکمران سلاخوں کے پیچھے ہوںگے، غریب قوم کانعرہ ’’گونیازی گو‘‘ ہے، تنگ حال معاشی بحران کا شکار کسان ، تاجر، ڈاکٹر ، اساتذہ اور مزدور طبقہ پورے ملک میں احتجاج کر رہا ہے ،بیروزگاری نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے،پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک عوامی جم غفیر کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔