اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے 3 سال کے لیے معروف وکیل نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نعیم بخاری اس دوران پاکستان ٹیلی ویژن کے بورڈ ممبر بھی ہوں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک
انصاف کے سینئر رہنما نعیم بخاری عدالت عظمیٰ کے سینئر وکیل ہیں جنہوں نے شریف خاندان کے خلاف پاناما پیپرز کیس سمیت متعدد مقدمات لڑے ہیں۔