پشین ‘ موٹر سائیکل میں نصب  دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا گیا

57

پشین (صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع پشین میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔ کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ حکام کے مطابق پشین میں صدر تھانے کی حدود میں واقع بند خوشدل خان روڈ پرکھڑی ایک مشکوک موٹر سائیکل میں نصب بم کی
اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیاگیا۔ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا اور اسے ناکارہ بنا دیا ۔