لاہور (آن لائن) لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان کی سنچری مکمل کرنے والی ایک گاڑی کو پکڑ کر تھانہ مزنگ میں بند کردیا ہے۔ پولیس نے ای چالان کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کار کے مالک کو 50 ہزار 500 روپے کا جرمانہ بھی کیا ہے۔ ای چالان کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کے لیے بنائی جانے والی مختلف ٹیموں نے اب تک 17 ہزار سے زاید نادہندگان کی گاڑیوں کے کاغذات ضبط کرلیے ہیں۔