پی ڈی ایم نے قومی مفادات کوپس پشت ڈالدیا‘شوکت یوسف زئی

48

پشاور(آن لائن)صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کرکے اپوزیشن کے غیرسنجیدہ اور عوام دشمن بیانئے کو مسترد کرکے حکومتی موقف کو تقویت دیکر باشعور ہونے کا ثبوت دیا ہے، جلسے میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا کر پی ڈی ایم کی قیادت نے ثابت کر دیا کہ انہیں نہ عوام کے جان کی فکر ہے اور نہ عوامی اور قومی مفادات ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں
نے محکمہ اطلاعات کے اطلاع سیل کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن بہرہ منددرانی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ شوکت یوسفزئی نے کورونا کی دوسری لہر بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے محکمہ اطلاعات کے اطلاع سیل کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید موثر انداز میں آگہی مہم چلانے اور عوام کو حکومت کے اقدامات سے بروقت آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔