تاجر برادری حکومتی نرخوں پر عوام کو آٹا فراہم کرے، چیئرمین نیب

49

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ آٹا ملوں کو دیے گئے نوٹسز پر کارروائی رکی ہوئی ہے اور معاملہ عدالت میں
ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن پنجاب بھی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ تاجر برادری حکومت کے طے کردہ نرخوں پر عوام کو آٹا فراہم کرے۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کارروائیوں سے تاجر برادری کے بے چین ہونے کی بات افواہیں ہیں، احتساب عدالتوں میں 1210 ریفرنس دائر کیے جن میں سے صرف 2 فیصد ریفرنس تاجر برادری کے خلاف ہیں۔