شہباز شریف اور حمزہ کو پیرول پر رہا کیا جائے،مریم اورنگزیب

24

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخلاقیات اور معاشرتی اقدار کا تقاضا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فوری پیرول پر رہا کیا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا والدہ کے انتقال سے بڑا دکھ نہیں ہوتا، شہبازشریف اور ان کے اہل خانہ کی کیفیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا شہبازشریف کا ٹرائیل شروع اور ریفرنس دائرے ہے ، ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملنے کے باوجود گرفتار ہیں۔