اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل کو) طلب کرلیا۔ کابینہ کا 14 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ۔ اجلاس میں کورونا کے دوبارہ پھیلنے کے باعث ملک بھر میں اسما رٹ یا پھر مکمل لاک ڈائون سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے ، اجلاس میں پبلک سیکٹرز کے چیف ایگزیکٹو اور ایم ڈی ڈیز کی خالی نشستوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں جی
20 ممالک میں قرضوں کی ادائیگی میں توسیع سے متعلق غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں پی ٹی وی کی جانب سے انڈین براڈکاسٹرز کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق این او سی کے اجرا پر غور ہو گا۔ اجلاس میں سول ایوی ایشن رولز 1994 کے قاعدہ 68 میں ترمیم سے متعلق غور کیا جائے گا۔ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ وفاقی کابینہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی سے کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے گی۔