گراس روٹ سطح پر فٹ بال کی ترقی کے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے، ایاز خان

45

سوات ( جسارت نیوز ) گراس روٹ سطح پر فٹ بال کی ترقی کے لیے سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی، ان خیالات کا اظہار سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی سوات کے ہیڈ کوچ ایاز خان نے گذشتہ روز پہلی سوات اکیڈمی پریمیئر فٹ بال لیگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لیاری، کوئٹہ اور چمن کے بعد سوات ملک کا واحد علاقہ ہے جس میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی کے کئی جونیئر کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے دوحا پراپرٹی اینڈ بلڈر اسلام آباد کے محمد عبدالمالک کا پہلی سوات اکیڈمی پریمیئر فٹ بال لیگ کو ا سپانسر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں اور کوششوں کے باعث یہ کھیل سوات میں ترقی کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ محمد عبدالمالک کی کوشش ہے کہ ایسے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے مقابوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کو مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سوات اکیڈمی پریمیئر فٹ بال لیگ جاری ہے جس میں 4 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں، جن میں سوات یوتھ وائٹ، سوات یوتھ اورنج، سوات یوتھ بلیو اور سوات یوتھ بیلو شامل ہیں،ٹاپ2 ٹیمیں فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔