قائداعظم ٹرافی،خیبر پختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

83

کراچی (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختوخوا نے سینٹرل پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، سندھ اور سدرن پنجاب کا میچ کسی فیصلے کے بغیر ختم ہوگیاجبکہ بلوچستان اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان بھی کھیلا جانے والا میچ ڈرا ہو گیا۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے4 روزہ میچ کے آخری روز پیر کو خیبر پختونخواہ نے سینٹرل پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ میچ کے چوتھے اور آخری روز خیبر پختونخوا نے 171 کے ہدف تک پہنچنا تھا جو اس نے 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ احمد صفی عبداللہ نے 3 جبکہ بلاول اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔خیبر پختونخواہ کے ساجد خان نے میچ 10 وکٹیں حاصل کیں ۔ اسی طرح نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا ۔ سندھ نے میچ کے چوتھے اور آخری روز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 253 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کر دی ۔ سعود شکیل 70 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ شرجیل خان گزشتہ روز 121 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے تھے ۔ محمد عمران نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ سدرن پنجاب کو میچ جیتنے کے لیے 342 رنز کا ہدف ملا ۔ سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں 62 اوورز کے کھیل میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے ۔ اس طرح میچ برابری پر ختم ہو گیا ۔ سدرن پنجاب کی جانب سے سیف بدر نے 70 ناٹ آئوٹ ،میچ میں نیشل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان بھی کھیلا جانے والا میچ ڈرا ہو گیا ۔ چوتھے اور آخری روز بلوچستان نے اپنی دوسری اننگز223رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر کھیل کا آغاز کیا اور 5 وکٹوں پر 250 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کر دی ۔ عظیم گھمن گزشتہ روز 91 رنز پر آئوٹ ہو ئے تھے جبکہ چوتھے روز اکبرالرحمان 93 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔ بلوچستان کے کاشف بھٹی نے 159 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ بلوچستان نے پہلی اننگز میں 418 رنز بنائے تھے ۔