اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

44

لسبیلہ(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لسبیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھو کی جانب سے حال ہی میں تبادلہ ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی دی گئی ۔اس موقع پر اے سی بیلہ کیپٹن (ر) عارف احمد،اے سی حب کیپٹن (ر)محمد احمد ظہیر،تحصیلدار اوتھل عبدالسلام پیچوہو ، تحصیلدار لاکھڑا سردارزادہ نصیر احمد جاموٹ،کیشئر ڈی سی آفس اوتھل محمد اکبر شیخ،انچارج وایارو چیک پوسٹ عبدالجلیل سومرو سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ تبادلے و تقرریاں ملازمت کا حصہ ہیں اور ہماری پوسٹنگ ہی ایسی ہے کہ ہم ایک جگہ پر ٹھہر نہیں سکتے ہیں اور نئی جگہ پر تعیناتی سے نیا تجربہ حاصل ہوتا ہے، اے سی حب روحانہ گل کاکڑ نے ایک مختصر مدت میں اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیے اور وہ محنتی خاتون آفیسر تھیں اور کورونا وائرس و سیلابی صورتحال میں انہوں نے ہارڈ ورک کے طور پر انتظامی فرائض سرانجام دیے اور انہوں نے حب کے عوام کی بھرپور خدمت کی عوام کے دل جیت لیے اسی وجہ سے آج حب کے لوگ انہیں یاد کررہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کیا جبکہ اس دوران تبادلہ ہونے والی اے سی حب روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ ڈی سی لسبیلہ سمیت تمام عوام نے بھرپور ہمارا ساتھ دیا اور ضلع لسبیلہ ایک پرامن علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی امن پسند ہیں اور یہاں کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کو کبھی بھی فراموش نہیں کروںگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لسبیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ سمیت دیگر افسران نے بھی روحانہ گل کاکڑ کی کارکردگی کی تعریف کی۔