ٹنڈوآدم ،چور مسجد کا تالہ توڑ کر70 ہزارنقدی،12 تولہ زعفران لے اڑے

345

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم میں چور بے لگام مسجد کو بھی نہیں بخشا ،پولیس کہاں ڈیوٹی دے رہی ہے اور کس کی حفاظت کررہی ہے شہریوں کا سوال، پرائیویٹ رہائشی کالونی سے موٹر سائیکل چوری این سی درج ۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور شہر کے قلب میں واقع قدیم تاریخی مسجد جامعہ غوثیہ مکی مسجد کا دروازہ توڑ کر مسجد کے ہجرے کی الماریوں کے تالے توڑ کر 70 ہزار روپے نقدی اور 12 تولہ زعفران چوری کرکے لے گئے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ٹندوآدم سٹی راجا نوید سرفراز مکی مسجد پہنچے اور جائے واردات کا معائنہ کیا جبکہ دوسرے واقعے میں ٹنڈوآدم حیدرآباد روڈ پر گلشن سلیمان روشن ہاؤسنگ اسکیم میں دائیں جانب پہلی گلی محمد وقاص میمن ولد محمد انور میمن کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے محمد وقاص میمن کی جمعہ کو شادی تھی اور اس نے اپنے دوست محمد علی ملک سے موٹر سائیکل لی ہوئی تھی اگلے روز ہفتے کے دن گاڑی باہر سے غائب ہوگئی ہے۔ ٹنڈوآدم سٹی تھانے میں این سی درج کرادی گئی ہے۔ ٹنڈوآدم میں چوری کی وارداتوں کا سد باب نہیں ہوسکا جس پر شہری طبقہ، سول سوسائٹی، تاجر، دکاندار اور صنعت کاروں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوآدم ایک بڑا صنعتی و تجارتی شہر ہے اس شہر میں چوریوں کی روک تھام کیلیے ایک اچھے ایماندار پولیس آفیسر اے ایس پی کو تعینات کیا جائے۔