شکارپور ، جعفری برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد قتل

46

 

شکارپور (نمائندہ جسارت) فائرنگ میں خاتون سمیت 3 افراد قتل، دو زخمی، تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر۔ تحصیل گڑھی یاسین کے قریب نواحی گاؤں دودو ڈیتھو میں جعفری برادری کے دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد قتل اور 2 زخمی ہوگئے، قتل ہونے والے افراد کی شناخت ارسلان جعفری، صدام جعفری اور مسمات ستارہ جعفری کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گڑھی یاسین اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تجلو جعفری اور میتلو جعفری کے گروہوں میں معمولی بات پر فائرنگ ہوئی، زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد لاڑکانہ ریفر کیا گیا۔ ایس ایچ او گلزار برڑو نے رابطہ کرنے پر کہا کہ بروقت کارروائی کرکے تجلو جعفری اور علی بخش جعفری کو مسمات حاکم زرداری کی فریاد پر گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا، مزید تفتیش جاری ہے۔