امیرجماعت اسلامی پنجاب  وسطی و دیگر کا اظہار تعزیت

58

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری ،سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ ، نائب امرا ذکر اللہ مجاہد ، سردار ظفر حسین خان ، نصراللہ گورائیہ ، سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اورڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عمران الحق نے سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے (آمین)