بہت جلد این آئی سی وی ڈی اسپتال کا افتتاح کیا جائیگا

53

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت )رکن قومی اسمبلی نے الیکشن میں عوام سے ضلع میں دل کا اسپتال کھلنے کے لیے وعدہ کیا اور اپنے وعدے کو پورا کر نے کے لیے رکن اسمبلی ذوالفقار ستار بچانی نے پی پی چیئرمین بلاول زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مل کر ضلع ٹنڈوالٰہیار میں بے نظیر بھٹو کے خواب کی تکمیل کے لیے این آئی سی وی ڈی اسپتال کی منظوری کے لیے درخواست کا بل آخر ایم این اے ذوالفقار ستار بچانی اپنی قیادت کو قائل کر نے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد این آئی سی وی ڈی کی ٹیم نے ٹنڈوالٰہیار میں قائم ہو نے والے اسپتال کے لیے دورہ مکمل کر لیا اور بہت جلد این آئی سی وی ڈی کا باقائدہ پی پی پی کے چیئر مین بلاول زرداری کر یں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے ذوالفقار ستار بچانی نے اپنی رہائش گا ہ پر نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالٰہیار کی رپوٹنگ ٹیم سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹواور متحرمہ بے نظیر بھٹو کے جانثار اور پی پی پی کو چیئر مین آصف زرداری اوربلاول زرداری کے کارکن ہیں اور اپنے قائدین کے مشن پر گامزن ہیں اور ہمارا مقصد ضلع کے عوام کی خدمت کر نا ہے اور بغیر کسی رنگ و نسل کے ہم ضلع کے عوام کی بھر پور خد مت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے الیکشن جو وعدے کیے انہیں مکمل کر نے کی جہد وجہد کر رہے ہیں مخلوق خدا کی خد مت کر کے دل کو سکون ملتا ہے اس جذبے کے تحت ٹنڈوالٰہیار کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ضلع میں این آئی سی وی ڈی کا اسپتال قائم ہو تاکہ اس مرض کے مر یضوں کو حیدر آباد اور کراچی نہ جانا پڑے نئے سال میں این آئی سی وی ڈی کے اسپتال کا باقائدہ افتتاح پی پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری افتتاح کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کو شش ہو تی ہے کہ ضلع میں امن بر قرار رہے امن ہی سے معیشت زندہ رہ سکتی ہے اور ہمارے حلقے میں اکشریت غربت کی لکیر سے نیچے کے افراد رہتے ہیں ضلع میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کے آر اوپلانٹ بھی لگائے جا رہے ہیں۔