سکھر، پ ٹ الف کے انتخابات میں استاد اتحاد پینل کامیاب

52

سکھر (نمائندہ جسارت) پرائمری ٹیچر کی تنظیم پ ٹ الف ضلع سکھر کے انتخابات، استاد اتحاد پینل 29 ووٹ لے کر کامیاب قرار، حمایتیوں میں خوشی کی لہر، اساتذہ کی باغ حیات علی شاہ سے سکھر پریس کلب تک ریلی، ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص، پ ٹ الف ضلع سکھر کے انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے، انتخابی نتائج کے مطابق انتخابی عمل میں استاد اتحاد پینل نے انتخابی نشان کرسی کیساتھ 29 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل پینل نے 24 ووٹ حاصل کیے، الیکشن کمشنر کے مطابق استاد اتحاد پینل کے تمام امیدوار جن میں صدر محمد زکریا برڑو، سینئر نائب صدر منٹھار علی میمن، نائب صدر فیمیل خورشید پروین، مختار علی بلوچ، جنرل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری غلام سرور مہر، راشدہ پروین جوائنٹ سیکرٹری، خمیسو سومرو، فنانس سیکرٹری، عبدالشکور مہر، پریس سیکرٹری جبکہ آفس سیکرٹری کے لیے غلام سرور منگی منتخب قرار پائے۔ انتخابی نتائج کا اعلان ہوتے ہی استاد اتحاد پینل کے حمایتیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے ہوئے پ ٹ الف ضلع سکھر کے نو منتخب عہدیداروں کے ہمراہ خوشی میں باغ حیات علی شاہ سے سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی اور نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر پ ٹ الف ضلع سکھر کے نومنتخب عہدیداروں زکریا برڑو و دیگر اراکین نے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اساتذہ کے حقوق کے لیے جاری جدوجہد کسی صورت کم نہیں ہونے دیں گے اور اپنے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔