ٹنڈوباگو و دیگر تھانوں کی پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائیاں

68

پنگریو (نمائندہ جسارت) ٹنڈوباگو اور دیگر تھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 84 لیٹرز کچی شراب اور متعدد گٹکے برآمد کرلیے۔ 2 اشتہاری اور ایک روپوش سمیت 9 ملزمان گرفتار، ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری مع اسٹاف نے دوران گشت کارروائی کر کے منشیات فروش ملزم مشتاق مگنہار کو 30 لیٹرز کچی شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے، چوکی انچارج سیرانی ASI محمد بخش احمدانی مع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے روپوش ملزم ممتاز عرف مختار شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نوسربازی کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر محمد نواز سرائی مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے 3 گٹکا فروش ملزمان ندیم جٹ، رضوان جٹ اور ممتاز جسکانی کو گرفتار کر کے 650 گٹکے برآمد کرلیے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو سب انسپکٹر علی اصغر شاہ مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے اشتہاری ملزم میر محمد عرف میرو ملاح کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم چوری کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس ایچ او تھانہ کھوسکی انسپکٹر عاشق علی لونڈ مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے اشتہاری ملزم محمد یعقوب دل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر اللہ ڈنو پنہور مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے منشیات فروش ملزم سجاد علی عرف ببلو شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 27 لیٹرز کچی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری، سب انسپکٹر ریاض حسین رند مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے منشیات فروش ملزم رامچند کولہی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 27 لیٹرز کچی شراب برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔