نیب کا ورکرز ویلفیئر بورڈ کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

19

اسلام آباد(آن لائن)احتساب کورٹ اسلام آباد کے جج اعظم خان کی عدالت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کو 466 ملین روپے نقصان پہنچانے پر کیس کی سماعت کی۔ نیب نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔نیب نے احتساب عدالت سے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی مہلت مانگ لی، گرفتار سابق سیکرٹری ویلفیئر بورڈ افتخار رحیم سے تفتیش کی روشنی میں ضمنی ریفرنس دائر ہوگا۔ عدالت نے نیب کو 7دسمبر تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی مہلت دے دی ۔عدالت نے افتخار رحیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 دسمبر تک توسیع دے دی۔کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔