مشکوک ٹرانزیکشن کیس: زرداری کی حاضری سے استثنا کی درخواست

39

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست ضمانت میں سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کو سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے اسپتال سے ڈسچارج ہوئے، طبیعت بگڑنے پر 22 نومبر کو دوبارہ اسپتال داخل کرایا گیا ،درخواست میں آصف علی زرداری نے طبی بنیاد پر حاضری سے استثنا کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کاڈویژن بینچ آج سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کریگا، جبکہ درخواست کے ساتھ آصف علی زرداری کے میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔