سجاول،تیز رفتار سوزوکی پک اپ الٹ گئی،5 افراد زخمی

61

سجاول(نمائندہ جسارت)ضلع سجاول کے شہر چوہڑ جمالی شاہ بندر روڈ پر سوزوکی پک اپ الٹ گئی ۔5 افراد زخمی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق پیر کی شام سجاول ضلع کے شہر چوہڑ جمالی شاہ بندر روڈ پر ایک تیز رفتار سوزوکی پک اپ الٹ گئی جس کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو چوہڑ جمالی اسپتال لایا گیا جہاں پر طبی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث 3 شدید زخمیوں کوکراچی اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں علی نواز بھٹی ،
طفیل احمد بھٹی، سجاد بہ بھٹی ،محمود بھٹی اور سوزوک پک اپ کے ڈرائیور شعیب ینگورجو شامل ہیں ۔شعیب ینگورجو علی نواز بھٹی ، طفیل احمد بھٹی کو راچی اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔