نومنتخب امریکی صدر آج کابینہ کا اعلان کریں گے

50

واشنگٹن (آن لائن) امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن آج (منگل کو) اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔ امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق خارجہ امور کے ماہر انتھونی بلینکن کو وزیرخارجہ اور جیک سلیوان کونیشنل سیکورٹی مشیر منتخب کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی تھی۔ دوسری جانب ان کے حریف ری پبلکن امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 تھی۔