کورونا سے مزید 48 اموات، مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

122

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 جبکہ 7,744 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 379 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651، پنجاب میں 115,138 ،بلوچستان میں 16,846، خیبرپختونخواہ 44,932، گلگت بلتستان میں 4,558، اسلام آباد میں 27,555 اور آزاد کشمیر میں 6,203 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,845، پنجاب 2,879، خیبرپختونخوا 1,330، اسلام آباد 285، گلگت بلتستان 95، بلوچستان 163 اورآزاد کشمیر میں 147 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 31 ہزار 760 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 52 لاکھ 56 ہزار 120 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39 ہزار 165  ٹیسٹ کے دوران 2,954 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 48 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,751 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 95 لاکھ 14  ہزار 808 افراد متاثر، 14 لاکھ 2 ہزار 28 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 11 لاکھ 55  ہزار 562 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔