پاکستانی روس کی شہریت کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

972

ماسکو: روس نے غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کے عوض گولڈن یا سنہری ویزا دینے کی تجویز دی ہے۔

یہ تجویز روس کی معاشی ترقی کی وزارت کی جانب سے دی گئی ہے، وزارت کا خیال ہے کہ اس طرح کی پرکشش اسکیم کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

روسی میڈیا کے مطابق غیر ملکیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے پانچ شرائط دی جائے گی، کسی ایک کو بھی پورا کرنے سے وہ روسی شہری بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ روس میں انفرادی آمدنی کی زیادہ سے زیادہ شرح پندرہ فیصد ہے جبکہ چھوٹے کاروباروں میں صرف چھ فیصد واجب الادا ہیں۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت معاشی ترقی کی جانب سے دی گئی تجویز اگر حقیقت بن جاتی ہے تو غیر ملکیوں کو کم از کم دس ملین روبل یعنی 20931066 دو کروڑ تیرانوے لاکھ ایک ہزار چھیاسٹھ پاکستانی روپے سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔