جیلی فِش اگر ڈنک ماردے تو کیا کریں؟

316

جیلی فش جب ڈنک مارتی ہے تو وہ کھال کے اندر چھوٹے چھوٹے ڈنک چھوڑ دیتی ہے جو زہر پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے کافی دیر تک شدید جلن کا احساس ہوتا رہتا ہے اور بعض جیلی فِش ایسی ہوتی ہیں کہ اُن کا زہر اتنا شدید ہوتا ہے کہ اگر فوری طور پر طبی امداد نہیں دی گئی تو متاثرہ شخص کی موت ہوسکتی ہے۔

اس کا فوری طور پر حل سرکہ ہے۔ جیلی فِش نے جہاں کاٹا ہو وہاں سرکہ ڈال دیں اس سے کھال کے اندر جو چھوٹے چھوٹے ڈنک موجود ہیں تکلیف نہیں دیں گے۔ پانی کے استعمال سے تکلیف میں شدت آسکتی ہے۔

1) متاثرہ شخص کو پانی سے فوری طور پر باہر نکال لیں۔

2) کاٹی گئی جگہ پر سرکہ ڈالیں (ساحلِ سمندر پر جاتے وقت احتیاطاً سرقے کی ایک چھوٹی سی بوتل ساتھ رکھیں)۔

3) زخم والی جگہ کو بالکل نہ رگڑیں اس سے زخم اور تکلیف مزید بڑھ سکتے ہیں۔

4) کھال میں پیوست جیلی فِش کے اعضاء کو نکالنے کیلئے کسی چمٹے کا استعمال کریں۔

5) زخم پر برف کا استعمال بالکل نہ کریں بلکہ گرم پانی کا استعمال کریں، اس سے درد کے احساس میں کمی آئے گی۔

فوراً ایمبولینس بلائیں اگر متاثرہ شخص:

1) کو سانس لینے یا نگلنے میں دشواری ہو رہی ہے۔

2) زبان یا ہونٹ سوجے ہوئے ہیں یا آواز بھاری ہوگئی ہے۔

3) متلی، الٹی ہے چکر آ رہے ہیں۔

4) سر میں درد یا دورے پڑ رہے ہیں۔

5) جسم کے کسی بڑے حصے پر ڈنک مارا ہے۔

6) ڈنک آنکھ یا منہ میں مارا ہے۔

7) کسی انتہائی خطرناک جیلی فش نے ڈنک مارا ہے۔