کرونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ثابت ہورہی ہے، ماہرینِ صحت نے بھی لوگوں کو کرونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے ایس او پیز پرسختی سے عمل کرنے کی درخواست کی ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اب تک دس ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کرونا سے متاثرہوچکے ہیں، جن میں کرونا کیخلاف صفِ اول میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ شامل ہے.
دنیا بھر میں 3لاکھ 70ہزار سے زائد کرونا کے مریض موجود ہیں جب کہ اموات کی تعداد7ہزار700ہے.جون ہوپکنس یونیورسٹی امریکہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کرونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کانمبر اٹھائیسواں ہے.
نیشنل ہیلتھ سروس کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک 10،050 ہزاز ہیلتھ ورکرز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ 98 افراد انتقال کرچکے ہیں. کرونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز کی شرح 63فیصد ہے.
سب سے زیادہ ہیلتھ ورکرز خیبرپختونخواہ میں متاثر ہوئے ہیں جن کی تعداد 2،686 ہے.پنجاب 2638 مریضوں کے ساتھ دوسرے،سندھ 2578 کے ساتھ تیسرے جبکہ دارالحکومت 867 مریضوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے. بلوچستان میں 611،آزاد جموں کشمیر 460 اور گلگت بلتستان میں کرونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 210 ہے.
کرونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں ہیں جن کی تعداد 34 ہے جبکہ خیبرپختونخواہ میں اب تک 24 افرادانتقال کرچکے ہیں.