دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی کرکٹ اسکواڈ آکلینڈ سے کرائسٹ چرچ پہنچ گیا۔
قومی اسکواڈ ہلٹن میں 14 روز تک آئسولیشن میں رہے گا۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور اسٹاف کو 4 گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کا پہلا کورونا ٹیسٹ 25 نومبر کو ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ کو ہائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
? Pakistan team and Pakistan Shaheens reach Christchurch ??#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/fJxopiEHi0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 24, 2020
سیریز کے شیڈول کا اعلان
قومی ٹیم دسمبر 2020 اور جنوری 2021 میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچ 18، 20 اور 22 دسمبر کو آکلینڈ، ہملٹن اور نیپیئر میں ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے تاورنگا میں کھیلا جائے گا۔ جب کہ دوسرا میچ کرائسٹ چرچ میں 3 جنوری سے شروع ہوگا۔
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستانی وقت کے مطابق دن 12 بجے شروع ہوں گے۔ ٹیسٹ میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے شروع ہوں گے۔