سی ٹی ڈی تھانے پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، حملہ آور ہلاک

131

لاہور کے برکی روڈ پر کائونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد نے حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی اہل کاروں نے فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا.

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شناخت پوچھنے پر حملہ آور نے فائرنگ کی سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور2 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے.

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تھانے پر حملہ کرنا چاہتا تھا لیکن شناخت نہیں ہوسکی جبکہ بم ڈسپوزل کی ٹیم پہنچ گئی اور سرچ آپریشن جاری ہے.

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، جلد نیٹ ورک کا سراغ لگالیا جائے گا.