چینی مسلمانوں پرمظالم کیخلاف پوپ فرانسس بھی بول پڑے

197

عیسائی دنیا کے سب سے بڑے پادری پوپ فرانسس بھی چین میں مسلمانوں پر ہورہے حکومتی مظالم کیخلاف میدان میں آگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی تناظیم کی جانب سے پوپ فرانسس کو چینی ایغور مسلمانوں پر ہورہے حکومتی مظالم پر مطلع کیا جاتا رہا ہے جس پر پوپ فرانسس بھی چین کے ایغور مسلمانوں کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس وبا کیخلاف متحد ہوکر لڑنا ہے اور ایک بہتر مستقبل کی طرف قدم بڑھانا ہے جس میں تمام انسانوں کے حقوق مذہب سے قطع نظر یکساں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اکثر روہنگیا اور چینی ایغور مسلمانوں کے بارے میں سوچتا ہوں کہ اُن پر کیسے کیسے مظالم ڈھائے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پوپ فرانسس برما میں مسلمانوں کی نسل کُشی کیخلاف بھی بیان دے چکے ہیں جبکہ یہ پہلی بار ہے کہ پوپ فرانسس نے چینی حکومت کے ستائے ہوئے ایغور مسلمانوں کا ذکر کیا ہے۔