یونیورسٹی آف مینجمنٹ نے تعلیمی اداروں کی بندش غیر قانونی قرار دی

76

لاہور (آن لائن) یونیورسٹی آف مینجمنٹ کے صدر ابراہیم حسن مراد نے کوروناوائرس کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں حکومتی اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ لینے سے قبل تمام اسٹیٹ ہولڈرز سے بات چیت کرنا چاہیے تھی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑے تعلیمی اداروں کے پاس کوروناسے بچائو کے اپنے انتظامات موجود ہیں ۔