وفاق المدارس نے تعلیمی ادارے بند ش کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

125

اسلام آباد( آن لائن )وفاق المدارس نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا۔ ترجمان وفاق المدارس العربیہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مدارس کھلے رہیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ماتحت تمام مدارس کھلے رہیں گے۔مدارس میں ایس او پیز کے تحت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وفاق المدارس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کی جانب سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔اگر حکومت ہمارے ساتھ مشاورت کرتی تو مدارس کی بندش پر غور کیا جا سکتا تھا۔