کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش‘ سردی بڑھ گئی

83

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش کے باعث موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار، سہراب گوٹھ ، ابوالحسن اصفہانی روڈ، اورنگی ٹاؤن، گلبرگ، سائٹ میٹروول، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، پاپوش، گلزارہجری اسکیم33 میں بوندا باندی ہوئی جبکہ صدر،برنس روڈ،آئی آئی چندریگر روڈ میں بھی ہلکی بارش ہورہی ہے ۔بوندا باندی کے ساتھ ساتھ شہر میں گرد آلود ہوائیں بھی چلنا شروع ہوگئیں ‘ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی میں 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔