اسلام آباد(صباح نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)کی جانب سے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی گئی جس میں 2 پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا۔پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکار ماہرہ خان اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو نالج (علم)کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ۔