انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، وزیراعظم

52

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرنے دیں آپ لوگ معیشت کی بہتری پر توجہ دیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی کے نتائج عوام تک بھی پہنچنے چاہیے۔ انہوں نے کہا آٹا اور چینی کے علاوہ سدیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھی ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔