زرداری کیخلاف نیب مقدمات کراچی منتقلی پر اعتراضات ختم

61

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے آصف زرداری کی نیب ریفرنسز اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے لگائے گئے اعتراضات بابت اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔معاملے کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ان چیمبر کی۔سماعت کے موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق صدر کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے عاید کردہ اعتراضات ختم کرتے ہوئے معاملے کو 2ہفتوں کے اندر کھلی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ آصف زرداری کی طرف سے نیب کے 4 زیر التوا ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت سے کراچی منتقل کرنے کے لیے 4مختلف درخواستیں عدالت عظمیٰ میں جمع کرائیں تھیں،جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے اعتراضات لگائے گئے تھے۔