جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا توقیر عائشہ سے اظہار تعزیت

31

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر اور نائب ناظمہ شیبا طاہر نے ضلع شمالی کی رکن اور نائب نگراں حریم ادب کراچی توقیرعائشہ کے شوہر کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے لیے بلندی درجات اور مغفرت اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی۔جماعت اسلامی کی رہنماؤں نے کہا کہ مرحوم کی زندگی خدمت اور محنت سے عبارت تھی،ان کی خدمات تادیریادرکھی جائیںگی۔