زخمی ڈاکوؤں کی ہوشیاری کام نہیں آئی،جدید ٹیکنالوجی نے پکڑوادیا

44

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کراچی کے علاقے کورنگی میں زخمی ڈاکوئوں کی ہوشیاری بھی کام نہ آئی، ٹیکنا لوجی نے پکڑوا دیا۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق شہری کی فائرنگ سے2ڈاکو کو زخمی ہوئے تھے، ڈاکوئوں نے اسپتال میں علاج کے لیے خود کو عام شہری ظاہر کیا۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق دونوں کے فنگر پرنٹس حاصل کیے تو اصل شناخت اور کرمنل ریکارڈ سامنے آ گیا۔ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ، موٹرسائیکل اورموبائل فون برآمد۔