بلاول زرداری کی جانب سے عوام کویوم تاسیس میں شرکت کی دعوت

34

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی 30 نومبر کو اپنا 53واں یوم تاسیس منانے جارہی ہے،پی پی پی اپنے یوم تاسیس کے موقع پر جنوبی پنجاب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی میزبانی کرے گی، پی پی پی یوم تاسیس کے موقع پر پی ڈی ایم کا جلسہ ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں منعقد کرے گی،میں عوام کو ملتان کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔