سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں 10 شہری گرفتار

38

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر کچرا پھینکنے پر7مقدمات درج کرلیے گئے، پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد10ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت 10شہریوں کو گرفتار کرلیا۔11ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے تھے، ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم مفرور ہے، مقدمات شہر کے مختلف تھانوں ویسٹ، کورنگی، سینٹرل اور ساتھ میں درج کیے گئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق منگھوپیر اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ہے، رضویہ سوسائٹی، بوٹ بیسن سے تعلق رکھنے والاشہری بھی ان ملزمان میں شامل ہے۔