حکومت شریف خاندان کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،مریم اورنگزیب

49

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،شریف خاندان کے لیے غم کی گھڑی ہے والدہ کے انتقال کے باوجود شہباز شریف اور حمزہ شہباز کورہا نہیں کیا جا رہا۔ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ چور اورکرپٹ ٹولا کورونا کی شکل میں حکومت کوعوام پر مسلط کیاگیا،ہر شعبے میں ڈاکا ڈالا جارہاہے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ عمران ٹولے پر فرد جرم ہے ،معاشی تباہی کا سفر جاری و ساری ہے آئندہ بھی معیشت تباہ ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ چارٹر آف پاکستان میں ہر شق کو آئین کے مطابق بنا رہے ہیں آئینی حدود ، انسانی حقوق، جمہوریت اور جمہوری اصول چارٹر آف پاکستان پر دستخط کریں گے، مریم نواز کا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا بیان سامنے آگیاہے ،پی ڈی ایم جمہوری اتحاد ہے ،جو فیصلہ ہوگا وہ پی ڈی ایم میں ہوگا، نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایات پر ہی وطن واپس آئیں گے۔