کراچی کے متعدد علاقوں میںبجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جاری

57

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں گیس کی کمی کی کے سبب بجلی کی لوڈشیڈنگ پھر شروع ہو گئی اور مسلسل کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مینٹیننس اور گیس کی عدم فراہمی کے نام پر آئے روز کئی گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے۔ اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تو جاری ہی ہے،ایک طرف عوام بجلی کی بندش اور اس کے باعث پانی کے بحران سے پریشان ہیں اور اب گیس کی بھی لو ڈ شیڈنگ کا آغا ز کر دیاگیا ہے جس سے دفتر جانے والے افراد بغیر ناشتے کے گھر سے نکل رہے ہیں ، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹائون ، بفرزون اور لیاقت آباد میں بجلی معطل ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ سے ایف بی ایریا ، گلستان جوہر اور گلشن اقبال، اسکیم 33، فاطمہ ملک سوسائٹی ، ٹیچر سوسائٹی ،اسکاوٹ کالونی سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔رہائشی علاقوں میں 6 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ جبکہ رات گیارہ بجے سے صبح 10بجے تک گیس کی بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔