شریف خاندان غم کی کیفیت میں ہے سیاست نہیں ہونی چاہیے، فردوس عاشق

74

لاہور/گوجرہ (نمائندہ جسارت/صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان اس وقت غم کی کیفیت میں ہے، مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں،ان پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، شریف خاندان کے 2 افراد جو جیل میں ہیں، ان کے لیے ہم سہولت کاری کررہے ہیں۔فردوس اعوان نے کہا کہ جو بچے اپنی ماں کی وفات پر نہیں آئے، وہ دادی کے لیے کیسے آئیں گے؟ علاوہ ازیں صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یگم شمیم اختر کے جسد خاکی کی واپسی کی تاریخ طے ہوتے ہی پنجاب حکومت شہباز، حمزہ کی پیرول پر رہائی کا فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور پنجاب حکومت شریف خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ تجہیز و تکفین، مذہبی اور خاندانی رسومات کی ادائیگی پر ہر ممکن تعاون کرے گی۔علاوہ ازیں