زیادتی کے مجرموں کو عمر قید اور موت کی سزائیں بھی ہوں گی، وزیر قانون

57

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ زنا بالجبر کے مجرموں کیلیے سخت قوانین بنائے جا رہے ہیں، 10 سے 25 برس قید کے علاوہ تا عمر قید اور موت کی سزائیں بھی ہوں گی، ریپ کے مجرموں کو ’’نامرد‘‘ بھی کیا جائے گا۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’کیمیکل کیسٹریشن‘‘ کچھ کیسز میں مخصوص مدت کیلیے یا زندگی بھر کیلیے ہو سکے گی۔ پارلیمنٹ کا سیشن نہ ہونے کی وجہ سے آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ دنیا میں کئی ممالک میں جنسی مجرموں کو نامرد بنائے جانے کے قوانین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریپ کے مجرموں کا ڈیٹا بیس بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکس اوفنڈرز رجسٹری نادرا کے ریکارڈ کا حصہ ہوگی۔