لاہور: سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی

45

لاہور (نمائندہ جسارت) برکی روڈ پر واقعہ تھانہ سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی اور تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد کو فائرنگ کر کے موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا،نامعلوم دہشت گرد کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹیں ،2 دستی بم اور اسلحہ سمیت دیگر بارودی مواد قبضے میں لے لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح نامعلوم خود کش بمبار نے تھانہ سی ٹی ڈی میں داخل ہونے کی کوشش کی تو گیٹ پر شناخت دریافت کرنے پر نامعلوم دہشت گردی نے فائرنگ کردی جبکہ سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردی تھانے کے گیٹ کے قریب موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے ۔ علاوہ ازیں لاہور سمیت صوبہ بھر میںسیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے ۔