وزیراعظم آج ، صدر مملکت کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے

54

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان آج بدھ صدر ڈاکٹر عارف علوی کل جمعرات کو ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے، وزیر اعظم فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کریں گے، ایوان وزیراعلیٰٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان آج بدھ کو لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ فردوس مارکیٹ میں بننے والے نئے انڈر پاس کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات بھی ہوگی۔