پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رکن شریف خان بلیدی قتل

85

جیک آباد( آن لائن )2013 ء میں الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رکن شریف خان بلیدی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شریف خان بلیدی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رکن شریف خان بلیدی کو گذشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔پی ٹی آئی رہنما شریف خاندان بلیدی کو نماز جنازہ ادائیگی کے بعد آبائی گاں جعفرآباد بلیدی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شریف کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔