کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے منگل کی شب سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاوس میں ملاقات کی ۔مولانا فضل الرحمن نے سابق صدر سے ان کی طبیعت دریافت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمنٰ نے آصف علی زرداری کو ان کی صاحبزادی بختاور زرداری کی نسبت طے ہوجانے پر مبارک باد دی۔
مولانا فضل الرحمن کی بلاول ہائوس میں زرداری سے ملاقات
64