چاند سے پتھر اور مٹی حاصل کرنے کے لیے چینی خلائی مشن روانہ

110
بیجنگ: چاند سے مختلف نمونے جمع کرنے کے لیے چین کا خلائی مشن روانہ ہو رہا ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے ایک خلائی جہاز چاند کی جانب روانہ کر دیا ہے ، جس پر کوئی خلاباز سوار نہیں ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ خلائی جہاز چاند کی سطح سے پتھر اور مٹی سمیت دیگر نمونے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ 4 دہائیوں بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہے ۔ ’’چینگے فائیو پروب‘‘ نامی مشن منگل کی صبح صوبے ہنان کے وین چینگ اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا اور ہزاروں افراد نے خلائی جہاز کی چاند کی جانب روانگی کا منظر دیکھا جب کہ اسے براہ راست بھی نشر کیا گیا۔