اسرائیلی فضائیہ کا ایف 16طیارہ تباہ‘ 2 ہلاک

94
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی ایف 16 طیارہ گرنے کے بعد جائے وقوع پر شعلے اور دھواں بلند ہو رہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل میں تربیتی پرواز کے دوران طیارہ تباہ ہونے سے پائلٹ اور کیڈٹ ہلاک ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ بیر سبع کے علاقے میں پیش آیا،جس میں اسرائیلی فضائیہ کا ایف 16طیارہ تباہ ہوا۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ حادثے کے بعد دونوں مسافر وں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا ٹینک الٹنے سے ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ صہیونی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا حادثے میں ٹینک کو بھی نقصان پہنچا۔