مہلت ختم: ایتھوپیائی فوج نے باغیوں کا محاصرہ کرلیا

54

ادیس بابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا میں حکومتی فوج نے تیگرائے کے علاقائی دارالحکومت کا محاصرہ کرلیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج میکیلے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد نے تیگرائے کی حکمراں جماعت ٹی پی ایل ایف کو اتوار کے روز 72 گھنٹوں کی مہلت دی تھی کہ وہ ہتھیار ڈال دے، بصورت دیگر اسے معرکے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ دوسری جانب علاحدگی پسند جماعت پیپلز لبریشن فرنٹ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنی کارروائیوں میں حکومتی فورسز کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ گزشتہ 3 ہفتوں سے جاری جنگ کی وجہ سے ایتھوپیا سمیت پورا خطہ ہی عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے جب کہ ہزاروں افراد نے ہجرت کرکے سوڈان جا چکے ہیں۔